ملک میں اس سال جنوری تک چار لاکھ کروڑ سے زائد روپیہ کا رپوریٹ گھرانوں کے پاس ٹیکس کی شکل میں بقایا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے
کہا کہ اس سال جنوری کے مہینے تک کارپوریٹ گھرانوں سے ٹیکس کی شکل میں چار لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو ننانوے کروڑوں روپے سے زائد کی رقم وصولی نہیں جاسکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں بڑی 50 کمپنیوں کی 22903 کروڑوں روپے بھی شامل ہیں۔